• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیش نہ ہونے پر 6پولیس اہلکاروں ، 3گواہوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیشن کورٹ ملتان نےقتل کے مقدمہ میں بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 6 پولیس اہلکاروں اور 3دیگر گواہوں کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 24 ستمبر کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے، فاضل عدالت نے تھانہ شاہ شمس مین درج مقدمہ سرکار بنام تنویر یعقوب میں پیش نہ ہونے پر سب انسپکٹر آصف شہزاد ، ٹرینی اے ایس آئی زاہد پرویز ، کانسٹیبلوں آصف ابرار ، محمد شہباز ، محمد سلیم ،شبر اشرف ، جبکہ دیگر 3گواہوں حسین بادشاہ ، محمد قاسم ، محمد وزیر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،فاضل عدالت نے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کرنے پر سمیرا ناز نامی خاتون کو غیرقانونی طور پر ہراساں کرنے بارے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 24 ستمبر کوجواب طلب کرلیا ہے ، مجسٹریٹ کورٹ نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث 5 ملزمان نوشاد عرف نوشی ، کامران ، روشن ، مرید احمد، محمد علی کا 5،5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے ، ،بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزم زبیر کا 3 روزہ جسمانی اور فیاض محمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے ، زیادتی کے مقدمات میں ملوث ملزم ذوالفقار کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ جبکہ ملزم اختر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیاہے ، عدالت نےقتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم شفیق کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے جبکہ بجلی چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث 2 ملزمان حمیرہ بی بی اور عمران کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔سیشن کورٹ ملتان نے جعلی دستاویزات پر عدالت رجوع کرنے کا مقدمہ درج نہ کرنے پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
تازہ ترین