• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینال روڈ قاسم بیلہ پل پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات سے بچائو کے لئے کینال روڈ قاسم بیلہ کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان کو سپیڈ بریکر بنانے کی درخواست جمع کر ادی ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ کینال روڈ قاسم بیلہ پھٹے والا پل کے دونوں اطراف تیزرفتار ٹریفک کے باعث خطرناک حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے مکینوں اور سکول جانے والے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اورلائٹس نہ ہونے کے باعث رات میں خوفناک حادثات رونما ہوتے ہیں،مکینوں محمد ریاض ، ساجد عمر،حکیم ممتاز حسین و دیگر نے بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے تدارک کے لئے ڈپٹی کمشنر ملتان کو درخواست دی ہے کہ ہرگلی کے سامنے سپیڈ بریکر کی تعمیر کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین