• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو نے صارفین کی شکایات کے ازالہ کے لئے مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاہے ، صارفین شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں سینئر افسران سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی صارفین اپنی شکایات اپنے متعلقہ دفاتر میں درج کروائیں اور شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں آپریشن سرکلز کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے براہ راست رابطہ کریں اور اگر اس کے باوجود شکایت نہ سُنی جائے تو مجھ سے رابطہ کریں ،انہوں نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری روکنے اور بلوں کی بروقت ادائیگی میں اپنابھرپور کردار اداکریں ۔
تازہ ترین