• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین کا احتجاج، ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال میں مریض کی ہلاکت پر لواحقین نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے احتجاج کیا ، بتایا جاتاہے کہ کوٹ ادو کے رہائشی 52سالہ حبیب اللہ کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جسے ڈائیلیسز کے لئے ڈائیلسزیونٹ منتقل کیا گیاجو دوران ڈائیلیسز چل بسا، جس پرلواحقین نے الزام لگایا کہ متاثرہ حبیب اللہ ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے ہلاک ہواہے ، نشتر ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر امجد چانڈیو نے کہا ہے کہ حبیب اللہ کوبدھ 19ستمبر صبح 5بجکر 40منٹ پر ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جس کے گردے فیل تھے اور حالت نہایت تشویشناک تھی ، جسے سنیئر ڈاکٹروں نے طبی معائنہ کے بعد ادویات مہیا کی گئی اور مریض کو گردے فیل ہونے پر ڈائیلیسز روم میں منتقل کرنے کے دوران صبح ساڑھے 7بجے وہ چل بسا، اسکی جان بچانے اور علاج کی ہرممکن کوشش کی گئی ۔
تازہ ترین