• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سروس سٹرکچر پر عملدرآمد نہ ہونے پرپیرا میڈیکل سٹاف کاپولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر)آل پاکستان پیرا میڈیکل سٹاف فیڈریشن نے سروس اسٹرکچر کے چار درجاتی فارمولے پر عملدرآمد نہ ہونے پر 24ستمبرسے شروع ہونے والی پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، اس سلسلے میں پیر امیڈیکل سٹاف فیڈریشن ضلع ملتان کااجلاس ہوا، جس میں کہا گیا کہ 16نومبر 2017کو پیرامیڈیکس کی امیگریشن کےاحکامات جاری ہوئے اور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بھی عملدرآمد کا حکم دیا جس پر تاحال عمل نہیں ہوا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے تنخواہ آن لائن اور بقایا جات کا بل منظور کروانے کا وعدہ کیا مگر ایک ماہ گزرنے کے باوجود پیشرفت نہیں ہوئی، لہٰذپولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے ۔
تازہ ترین