• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر اختر ملک کی وزارت سنبھالنے کے بعد خیرالعمل کونسل کےزیراہتمام اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس میں شرکت

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر توانانی ڈاکٹر اختر ملک نے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ملتان میں خیرالعمل کونسل کے زیراہتمام ملتان پریس کلب میں منعقدہ اتحاد بین المسلمین امن کانفرنس میں شرکت کی، اس طرح ان کی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد پہلی تقریب تھی جس میں تمام مہمانوں نے ان کی بطور وزیر نامزدگی کا خیر مقدم کیا جبکہ ڈاکٹر اختر ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مجھے وزارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد سید الشہداء حضرت امام حسین ؓاور شہدائے کربلاکی یاد میں منعقدہ امن کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا ہے۔
تازہ ترین