• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا میں پشتون طلبا کی ریلی مفت تعلیمی سہولیات دینے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا میں مفت تعلیم کےلئے پشتون طلبانے ریلی نکالی ، بتایا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں زیر تعلیم پشتون طلبا نے ریلی نکالی جو مین کیفے سے شروع ہوکر وی سی آفس آکر ختم ہوئی ،ریلی کی قیاد ت اصغر کاکڑ نے کی ،شرکا کا کہناتھا کہ پہلے تمام پشتون طلبا کی تعلیم فری تھی مگر اب میرٹ پر آنے والے طلبا کو 27ہزار کاووچر تھمادیا گیا ہم غریب لوگ ہیں ،یہ فیس ادا نہیں کرسکتے، جس پر انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ وی سی کی واپسی پر یہ مسئلہ پیش کیا جائے گا اور ان سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد طلبا منتشر ہوگئے ۔
تازہ ترین