• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اور لکی کے افسران کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(کے پی پی پی آر اے) نے صوبہ کی سرکاری خریداریوں اورٹھیکوں کے اجراء میں ہرسطح پرشفافیت کیلئے ایگزیکٹو اورمختلف محکموں کے افسران کیلئے تربیتی وررکشاپس کا آغاز کردیا ہے کے پی پی پی آر اے کے منیجنگ ڈائریکٹر مسعودیونس کی نگرانی میں صوبہ خیبرپختونخوا کے تمام سرکاری و نیم سرکاری محکموں اوراداروں میں ہرقسم کی خریداریوں اورٹھیکوں کے اجراء میں بے قاعدگیوں کے خاتمہ اور شفافیت لانے کیلئے سرکاری افسران و اہلکاروں کو خریداری اور ٹھیکوں سے متعلق قواعد و ضوابط کی مکمل آگاہی دینے کا مرحلہ وارجامع پروگرام شروع کردیا گیا ہے اس مقصد کیلئے صوبہ میں تعلیم و تربیت کے ممتاز ادارہ انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ سائنسز کے تعاون سے لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے الگ الگ تین روزہ تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا جن میں یہاں کے ایگزیکٹو افسران اور مختلف محکموں کے حکام نے شرکت کی اس موقع پر کے پی پی پی آر اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر امان اللہ خان ، پروکیورمنٹ ماہرین قاسم خان اور محمد خالد نے لیکچرز اور پریزنٹیشنز کے ذریعے کورس کے شرکا کوپروکیورمنٹ ایکٹ اور رولز کے بارے میں آگاہی دی آخر میں شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تازہ ترین