• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ای او ڈبلیو ایس ایس پی کا کما نڈ اینڈکنٹرول روم و شہر کا دورہ

پشاور (سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خان زیب خان نے مرکزی کمانڈاینڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا اور وہاں محرم الحرام کیلئے صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ڈبلیو ایس ایس پی کے حکام نے انہیں محرم کیلئے کئے گئے صفائی اور فراہمی آب کے انتظامات بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر عملے کو ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے انجینئر خان زیب نے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ڈبلیو ایس ایس پی کے انتظامات مکمل ہیں کنٹرول روم دن رات کھلا رہے گا عملہ ہر وقت الرٹ رہے گا محرم کیلئے وضع کردہ پلان پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیاجا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھی مکمل رابطہ کرتے ہوئے ہر قسم تعاون کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں صفائی وفراہمی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا انہوں نے صفائی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عملہ صفائی کوہدایت کی کہ ہر حال میں صفائی اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے فرائض میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عملہ تین شفٹوں میں کام کر رہا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی ضرورت سے نمٹنے کیلئے اضافی عملہ بھی الرٹ رہے گا ۔ انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے دن رات مانیٹرنگ کرتے ہوئے ممکنہ شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ وہ مختلف علاقوں میں تعینات عملے سے بھی ملے اور یقین دلایا کہ ملازمین کی ضروریات اور سہولیات کا خیال رکھا جائیگا اور وسائل کے اندر رہتے ہوئے تمام ضروریات پوری کی جائیں گی۔ مزید برآں سی ای او نے امام بارگاہ ملک رحمان، امام بارگاہ اخونزادہ، عالم شاہ، کوچی بازار، چرچ روڈ ، محلہ مرویھا، محلہ اخون آباد، خداداد، قصہ خوانی، کوچہ رسالدار، حیدر شاہ، سرائے کالا خان ، گل بادشاہ جی اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور منتظمین اور شہریوں سے صفائی سے متعلق ان کی آراء جانی اور موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔
تازہ ترین