• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ حالات میں اچھا اور متوازن بجٹ پیش ہوا،افتخار مشوانی

پشاور ( وقائع نگار ) تحریک انصاف حلقہ پی کے 54کے ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجودہ معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ۔کچھ فیصلے سخت کئے گئے ہیں ،لیکن اگر آج سخت اور مشکل فیصلے نہیں کئے جاتے تو کل کو ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا انشاء اللہ یہ مشکل وقت بھی ختم ہو جا ئے گا انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے جس بے دردی سے ملک کے خزانے پر اپنے خاندانوں سمیت عیاشیاں کیں اور ملک کو 30ہزار ارب کا مقروض کیا اس لیے ان تمام خساروں کے ساتھ بجٹ بنانا آسان نہیں تھا ۔ سابق چیئرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخارعلی مشوانی نے مزید کہا کہ ملک بھر کے کا رو باری حلقے پہلی بار بجٹ سے خوش ہیں ۔بر آمدات انشاء اللہ بڑھیں گی جو پچھلے پانچ سال سے کم ہو رہی تھیں۔نہ گیس 46 فیصد مہنگی ہوئی ،نہ 12لاکھ روپے سے زیادہ کمائی والوں پر اضافی ٹیکس لگا اور نہ ہی سی پیک پرسمجھوتہ ہوا،پنشن میں بھی اضافہ ہوا ہے اور کسانوں کیلئے کھاد پر سبسڈی بھی دی گئی ہے ،اسد عمر کے منی بجٹ پیش کرنے کے بعد مخالفوں کا ایک ایک جھوٹ بے نقاب ہو گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی سر براہی میں ملک میں انصاف اور میرٹ کی حکو مت قائم ہوئی ہے ۔
تازہ ترین