• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت کے صدر کرنٹ سے جاں بحق سکول ٹیچر کے گھر پہنچ گئے

پشاور( نیوزڈیسک )الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد وقاص ،نائب صدر احسان الحق یاسر،ریجنل منیجر قاضی وجاہت محمود اور الخدمت فاؤنڈیشن مانسہرہ کے صدر ظہور احمد تنولی نے گزشتہ روز کیوآئی میں سکول اسمبلی کے دوران پرچم کشائی کے موقع پر جھنڈے کا راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے نتیجے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے سکول ٹیچرسفیر خان اور چوتھی،پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالبعلموں محمد بلال،آصف اور محمد نعمان کے گھروں میں پہنچ گئے اور غمزدہ خاندانوںسے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومین کیلئے دعائے معفرت کی۔قبل ازیں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر نے جائے حادثہ کا بھی معائنہ کی انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اتفاقی حادثہ میں ہونے والا انسانی جانوں کا ضیاع کی تلافی ممکن نہیں ۔اس دلخراش سانحہ پر پورا علاقہ غمزدہ ہے اور آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں الخدمت فاؤنڈیشن بھی غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔
تازہ ترین