• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورسک روڈ پر کام جلد مکمل کیا جائے، فریداللہ خان

پشاور(سٹی رپورٹر) ناظم ٹاؤن ٹو پشاور فریداللہ خان کافورڈھیری نے کہاکہ دو سال قبل بنائی گئی ورسک روڈ بابو گڑھی سے پیربالا چوک تک سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ خستہ حال سڑک پر اب پی ایچ اے بابو گڑھی سے پیر بالا چوک تک رات کے وقت ٹاکیاں لگارہے ہیں جس سے حادثات رونماء ہورہے ہیں سڑک پر کام جلد مکمل کیا جائے اور متعدد موٹرسائیکل سوار گرنے سے خواتین اور طلبہ زخمی بھی ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ایچ اے میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جو دو فرلانگ روڈ کے کھڈوں میں دن کی بجائے رات کے وقت ٹاکیاں لگار ہے ہیں اس سے سڑک کا لیول بھی خراب ہوگیا ہے جبکہ حادثات بھی رونما ہورہے ہیں پی ایچ اے رات کے وقت ورسک روڈ پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے اقدامات کرے اور ٹاکیاں لگاتے وقت حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ پربورڈ رکھے جو ٹریفک کو نظر بھی آئے بصورت دیگر ٹاؤن ٹو پشاور اس کیخلاف سخت ایکشن لینے سمیت معاملہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ اٹھائینگے۔
تازہ ترین