• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روڈ پر پلازہ پرقبضہ کرنیوالےملزمان میںسے ایک گرفتار

پشاور (کرائم رپورٹر ) پجگی روڈ پر زبردستی پلازہ کی دکانوں پر قبضہ کرنے اورمالک جائیداد کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان میں سے ایک گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،پجگی روڈ پر واقع ضمیر پلازہ کا مالک عابد ضمیر اپنے پلازہ میں موجود تھا کہ اس دوران ملزمان دلاور اورعبدالمتین ساتھیوں کے ہمراہ آئے اوراس پرتشدد شروع کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، مسلح افرادنے دکانوں کو تالے لگا کر ان پر قبضہ کرلیا ،مدعی نے ملزمان کیخلاف رپور ٹ درج کرانا چاہی مگر پولیس کے درج نہ اس نے عدالت سے رجوع کیا جس پر گزشتہ روز عدالتی حکم پر پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
تازہ ترین