• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیگی خواتین نے شکرانےکے نوافل ادا کئے

پشاور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین نے پارٹی کے قائد نواز شریف ،مریم نواز اورکیپٹن (ر)صفدر کی سزا معطلی کے فیصلے پر نوافل ادا کئے ،مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی طاہرہ بخاری نے اس فیصلے کو حق کی فتح قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف ان کی بیٹی اور داماد کی سزا معطلی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ قوم سے مخلص اور دیانتدار ہیں ۔ اس فیصلے سے عدلیہ پر بھی عوام کا اعتماد بڑھا ہے ہمیں امید ہے نواز شریف تمام مقدمات میں سر خرو ہوں گے ۔
تازہ ترین