• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایف کامیاں افتخارکوملنے والی دھمکیو ں کیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)پختون سٹوڈنٹ فیڈرشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمامیاں افتخارحسین کوملنے والی دھمکیوں کیخلاف پشاورپریس کلب کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پراے این پی کے رہنمائوں اور ورکرز کودھمکیوں کیخلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرے کی قیادت پی ایس ایف گورنمنٹ کالج پشاورکے صدر وقاص، سینئر ڈپٹی سیکرٹری ڈسٹرکٹ پشاور یاسین خان اور دیگر کررہے تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ میاں افتخار حسین نے دہشتتگردی کیخلاف ملک کی بقاء کیلئے بے دریغ قربانیاں دی ہیں جبکہ آج ایک مرتبہ پھرانہیں دھمکیاں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شہریوں کاتحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے لیکن موجودہ حکومت یہ ذمہ داری نبھانے میں مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ میاں افتخارحسین اورعوامی نیشنل پارٹی کے دیگرورکرزکودھمکیاں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے عوامی نیشنل پارٹی کوکافی نقصان پہنچایا اب مزیداس کوبرداشت نہیں کیاجاسکتا۔مظاہرین نے کہاکہ حکومت دہشت گردی کے خاتمے اورسیاسی رہنمائوں سمیت شہریوں کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
تازہ ترین