• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشورہ ،مسلسل بجلی فراہمی کیلئےکرائسسز مینجمنٹ سیل قائم

پشاور(کامرس رپورٹر) پیسکو نے نویں اوردسویں محرم کے موقع پر بجلی کی مسلسل اور مستحکم بنیادوں پر فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات کئے ہیں اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹوپیسکو انجینئر ڈاکٹر محمدامجدخان کی ہدایت پر واپڈا ہاؤس پشاور میں ایک خصوصی کرائسسز منیجمنٹ سیل قائم کردیا گیاہے تاکہ اس دوران امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر بھی بجلی کی فراہمی میں کوئی غیرمتوقع تعطل نہ آئے اور کسی بھی بریک ڈاؤن اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں بحالی کاکام فوری طورپر کیا جاسکے۔کرائسز منیجمنٹ سیل کی مانیٹرنگ چیف ایگزیکٹو خود کررہے ہیں اورہدایات جاری کررہے ہیں واپڈا ہاؤس پشاور میں قائم اس کرائسسز منیجمنٹ سیل دن رات چوبیس گھنٹے مسلسل کام کررہا ہے اورکہیں پر بھی اورخصوصا ً امام بارگاہوں یا جلوسوں کی گزرگاہوں پر بجلی کے نظام میں نقص کی صورت میں فوری کارروائی کرے گا ۔کرائسسز منیجمنٹ سیل کے علاوہ سرکل اور مقامی کمپلینٹ آفیسز کو بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور ملازمین کو فوری طورپر حاضرہونے کا حکم دے دیا گیا ہےجبکہ ضروری سازوسامان اور ماہرین بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود ہیں جبکہ ٹرالی ماؤنٹڈ ٹرانسفار مر بھی سب ڈویژنز میں پہنچادئیے گئے ہیں سنٹرل کرائسسز منیجمنٹ سیل سے فون نمبر 091-9212010,9212028 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین