• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوائی سکول سانحہ محکمانہ غفلتکانتیجہ ہے ، عقیل رزاق

پشاور(سٹی رپورٹر ) ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (ہوپ)کے صوبائی صدرعقیل رزاق نے مانسہرہ میں ٹیچراورتین بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مانسہرہ کے قریب تعمیرملت پبلک سکول کوائی میں رونما ہونیوالا واقعہ محکمانہ غفلت کا نتیجہ ہے کوتاہی برتنے والوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔ہوپ مانسہرہ کے صدرسیدوقاص حسین سےگفتگوکرتے ہوئے عقیل رزاق نے کہاکہ انہیں سانحہ پر شدید افسوس ہے، انہوں نےکہا کہ سکول انتظامیہ نے قبل از وقت واپڈا کو آگاہ کرتے ہوئے اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اگر محکمہ کے ذمہ داران بروقت سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے تو اس سانحہ سے بچا جاسکتا تھا ،بااختیار اداروں کو کسی بھی غفلت پر باز پرس کا اختیار حاصل ہے انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات سے نمٹنے کیلئے اپنا لائحہ عمل فوری مرتب کیا ہے جس کے تحت خطرناک ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوپ تنظیم نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ طلباء و طالبات اور دیگر سٹاف کو آگاہی اور تربیت دیگی۔
تازہ ترین