• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل آرایچ میں عزاداروں کیلئے مختص وارڈ میں ادویات ذخیرہ کر دی گئیں

پشاور(جنرل رپورٹر) لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں نویں اور دسویں محرم الحرام کیلئے خصوصی اقدامات کئےگئے ہیں،ترجمان کے مطابق عزاداروں کیلئے مختص کئے گئے وارڈ میں تمام ضروری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے،عزاداروں کے تیمارداروں کے بیٹھنے کیلئے بھی خاص انتظامات کے ساتھ ساتھ نویں اور دسویں محرم الحرام کے دوران ایمبولینس سروس الرٹ رہے گی،کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی پوری طرح تیار ہےجبکہ ڈاکٹروں ، نرسوں ،پیرامیڈکس کے ساتھ ساتھ ہسپتال سکیورٹی کو بھی ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین