• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف ضلعی کیڈرکی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے ٹاپ ٹین امیدوار انٹرویو کیلئے طلب

پشاور(جنرل رپورٹر) محکمہ تعلیم پشاور میں مختلف ضلعی کیڈر کی خالی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ دینے والے ٹاپ ٹین امیدواروں کو انٹرویو کیلئے طلب کرلیا گیا ، ڈی ای او پشاورجدی خان کے دفترسے جاری اعلامیہ کے مطابق جن امیدواروں نے فروری، مارچ اور اپریل میں مختلف کیڈرسی ٹی، ڈی ایم، پی ای ٹی، اے ٹی، ٹی ٹی اورقاری کی آسامیوں کیلئے این ٹی ایس ٹیسٹ دیا تھا اورہر سکول سطح پر ٹاپ ٹین پوزیشن حاصل کی وہ انٹرویو کیلئے اسناد بمعہ تصدیق شدہ فوٹو کاپی، شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور سی جی پی اے مارکس سرٹیفکیٹ کے ساتھ شیڈول کے مطابق حاضر ہوں، معذوراورمینارٹی کوٹہ کیلئے کامیاب امیدواروں کوالگ درخواست دینے کی ہدایت کی گئی ہے، انٹرویو پشاور کے مختلف سکولوں میں 8اکتوبرسے شروع کئے جائیں گے جس کیلئے شیڈول اور سکولوں کے نام جاری کردیئے گئے۔
تازہ ترین