• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام متاثر ہونگے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ گیس کی قیمت میں اضافہ سےعوام پر ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے جو عوام پر بتدریج ایک کھرب روپے سے زیادہ کا بوجھ ڈالنے کے منصوبے کا حصہ ہے، گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کیا جائے گا جبکہ بجلی کے نرخ اور ٹیکس کی شرح بھی بڑھائی جائے گی جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں زبردست کٹوتی کی جائے گی ،ان اقدامات سے عوام بری طرح متاثر ہونگے،فیصلے کے اثرات سے غریب کو محفوظ رکھنے کا دعویٰ محض لالی پاپ ہے یہ بات کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کےرہنمائوں ملک ندیم کاسی،نعیم رمضان،نسیم الرحمن ملاخیل،سید سلیم رضا ایڈووکیٹ و دیگر نے کہی رہنمائوں نے کہا کہ توانائی کی قیمت میں اضافہ سے زرعی اورصنعتی شعبہ بھی متاثر ہو گا جس سے پیداوار اور برامدات پر منفی اثر پڑے گا توانائی کی قیمت بڑھانے سے قبل گزشتہ پانچ سال تک اربوں روپے کی گیس اور بجلی چوری کرنے والے سرمایہ داروں اور ان سے ملی بھگت کرنے والے سیاستدانوں اعلیٰ حکام کے خلاف کاروائی کر کے ریکوری کی جائے۔
تازہ ترین