• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپلومہ انجینئرز کے مسائل حل کئے جائیں ، ادریس احمد

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن مائنگ زون کا اجلاس زیر صدارت ادریس احمد ہوا جس میں انجینئر منصور علی عارف سمالانی ظہیر احمد بلوچ فاروق خان کاکڑ مسعود کھیتران ظہور محمد حسنی قاسم اچکزئی عنایت ترین محی الدین بلوچ یاسین سرپرہ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ محکمہ معدنیات سمیت صوبے میں جاری میگا پروجیکٹس میں مائننگ سے تعلق رکھنے والے ڈپلومہ انجینئرز کیلئے کوئی جگہ نہیں بارہا یقین دہانیوں کے باوجود عملی اقدامات نہیں کئے گئے اجلاس سے عارف سمالانی نے کہا کہ پچھلے چھ سال سے محکمہ معدنیات کا چکر لگا کر تنگ آ چکے ہیں ظہیر بلوچ نے کہا کہ ہمیشہ تاخیری حربوں سے کام لیا گیا ہے جس سے مایوسی کا سامنا ہے اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ ڈپلومہ انجینئرز کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو 25ستمبر کو اپنی رپورٹ پیش کریگی۔
تازہ ترین