• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی گوہر آباد میں مسائل کے انبار لگ گئے،مکین پریشان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی گوہر آبادمیں مسائل کے انبار لگ گئے، سڑکیں و نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ،ا سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سرشام تاریکی ،نکاسی آب کا نظام درہم برہم، پانی کا بحران بھی شدت اختیار کرگیا اہل علاقہ نے بتایا کہ علاقے کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے جبکہ نالیاں بھی خستہ حال ہیں جس سے سیوریج سسٹم درہم برہم ہو چکا نالیوں کا گندہ پانی سارا دن سڑکوں پر بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہےکلی گوہر آباد میں پانی کی قلت کا مسئلہ دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے اور لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکر خرید کر گزارہ کر رہے ہیں آبنوشی کی قلت کی بارہا متعلقہ حکام کو شکایت کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے سر شام تاریکی چھا جاتی ہے جسکی وجہ سےلوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔
تازہ ترین