• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ عاشور:ریلوے اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات کی سیکورٹی یقینی بنا نے کی ہدایت

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان نے عاشورہ کے موقع پر ریلوے کی حدود میں واقع امام بارگاہوں، مساجد اور جلوسوں کی سیکورٹی کو سخت کرنے کے حوالے سے ہدایت کی ہے ، ریلوے پولیس اپنی ڈیوٹی دیانتداری سے انجام دیں،ریلوے ا سٹیشنوں اور ٹرینوں میں مسافروں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور ان کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریں۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس کے تمام ڈویژنوں کے ایس پیز کوپہلے ہی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے ڈویژنوں میں سکیورٹی کو فول پروف بنائیں اور ریلوے پولیس کی حدود میں آنے والی امام بارگاہوں اور مساجد کی سکیورٹی کو مزید سخت کیا جائے۔اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز پاکستان ریلوے پولیس شارق جمال خان نے تمام ایس پیز کوباقاعدہ تحریری احکامات بھی جاری کئے تھے کہ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس کے اوقاتِ کار میں زیادہ نفری لگائی جائے،بم ڈسپوزل کے عملہ سے علاقہ کی مکمل سویپنگ کرائی جائے، مشکوک اشخاص پر کڑی نظر رکھی جائے او ر ضلع پولیس کے افسران کے ساتھ رابطہ رکھا جائے۔یومِ عاشورہ کے موقع پر ریلوے اسٹیشنوں اور اہم تنصیبات پر بھی سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی اطلاع فوری طور پر سنٹرل پولیس آفس لاہور کنٹرول روم کو دینے کے حوالے سے ایک بار پھر تاکید کی گئی ہے۔
تازہ ترین