• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف مریم اور صفدر کی رہائی حق و سچ کی فتح ہے، راحیلہ درانی

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماء و سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف، مریم نواز اور صفدر کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ، ن لیگ کو انتخابات میں عوام سے دور رکھنے کے لئے سازش کی گئی ، نوازشریف کی رہائی جمہوریت کی فتح ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے نوازشریف اور ان کی بیٹی کی سزا معطل کر کے انہیں رہا کر دیا گیا ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جمہوریت کی فتح ہے اس کی کامیابی کے لئے ہم نے طویل جدوجہد کی ہے، ہم اپنے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس سازش کے تحت نوازشریف کو جیل میں ڈالا گیا وہ سازشیں ناکام اور جمہوریت کی فتح ہو ئی ہے ۔
تازہ ترین