• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری امور کی انجام دہی میں کوتاہی برداشت نہیں، ملک نعیم بازئی

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ، افسران وملازمین عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ، سرکاری اُمور کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ایکسائیز دفتر سریاب روڈ کے دورے کے موقع پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فتح خان خجک بھی ان کے ہمراہ تھے ، اُنہوں نے دفتر کی مختلف برانچوں میں جاکر ملازمین کی کارکردگی اور کام کا جائزہ لیااور حاضری چیک کی ، اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اُنہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشش کریں ، اُنہوں نے کہا کہ افسران و ملازمین عوامی خدمت کو شعار بنائیں عوام کو درپیش مشکلات میں کمی لائی جائے ، حکومت کی جانب سے جواہداف ریونیو کیلئے دیا گیا ہے اس کے حصول کیلئے سب ملکر ایمانداری اور محنت سے کام کریں محکمے میں سینئر ز کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے ، اس سلسلے میں جلد اقدامات کئے جائیں ، اُنہوں نے کہا کہ بلڈنگ میں صفائی اور پانی فراہمی کا بندوبست کیا جائے آن لائن سسٹم کو فعال بنانے کیلئے جلد کوشش کی جائے یونین کے عہدیداروں نے بھی ان سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا ، اُنہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ عوام کے مشکلات کو حل کیا جائے ۔
تازہ ترین