• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون امن جرگہ کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں ، درانی قومی اتحاد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) درانی قومی اتحاد کے رہنمائوں عباس درانی ، حاجی ندا خان وطن جار ، حاجی گل محمد ، امین اللہ درانی ، جان محمد درانی اور دیگر نے گلستان میں پشتون امن جرگہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لالہ یوسف خلجی کی قبائیلی تنازعات کے لئے کوششیں قابل ستائش ہیں ، یہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ گلستان میں پشتون امن جرگہ لالہ یوسف خلجی کی قیادت میں موجود ہے ، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شامل ہیں ، ہم اس جرگہ کی حمایت کرتے ہیں ، اس سلسلے میں درانی قومی اتحاد کا ایک بڑا جرگہ اتوار کو گلستان کے لئے روانہ ہوگا ، انہوں نے پشتون قوم کے تمام مکاتب فکر سے جرگہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پشتون قوم کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ قبائلی تنازعات ہیں ، جن کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ۔
تازہ ترین