• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک کے باہر تجاوزات کیخلاف آپریشن ، تعمیرات مسمار

اسلام آباد(نیوز ر پورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی)کے شعبہ ڈی ایم اے نے ڈائریکٹر ڈی ایم اے ظفر اقبال کی سربراہی میں پولی کلینک کے باہر سرکاری زمین پر قبضہ کرکے تعمیر کئے گئے غیرقانونی کھوکھے،ڈھابے ،ٹک وٹی شاپس کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 10سے زائد غیر قانونی ٹک شاپس ،ٹی اسٹالز،کھوکھے ،ڈھابے مسمار کردئیے جبکہ ہسپتال کے اطراف موجود غیرقانونی ریڑھیاں اورٹھیلے بھی اٹھالئے ۔دوسری جانب سیکٹر ایف سیون میں قائم فلاورمارکیٹ کے نام پر جاری این او سی کی آڑ میں فلاورماکیٹ میں موجود پراپرٹی کے دفاتر کو بھی سیل کرکے ان کے این اوسی منسوخ کردئیے گئے ۔دریں اثناء پارک روڈ پر لگے غیر قانونی پینا فلیکس ،بل بورڈز سمیت دیگر غیر قانونی میڈیا و اشتہاری مواد اتار کر ضبط کرلیاگیا ۔
تازہ ترین