• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک زندگی موت کا مسئلہ ہے ، ہر گز پیچھے نہیں ہٹ سکتے، حامد موسوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان کی بقا حسینیت میں ہے ۔عرب و عجم مسالک مکاتب کو لڑانے کی سازش ہو رہی ہے ۔ امن کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی ہر شق پر عمل کرنا ہوگا ۔سی پیک ہماری زندگی موت کا مسئلہ ہے ہم اس سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹ سکتے، کشمیری پاکستان کے حق میں فیصلہ دے چکے ہیں ہر شہید کا پاکستانی پرچم میں لپٹا لاشہ اس کا گواہ ہے قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا لہذا ہم کسی صورت میں بھی مسئلہ کشمیر سے دستبردار نہیں ہونگے، ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسجد و امامبارگاہ جامعۃ المرتضیٰ جی نائن فور اسلام آباد سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوسِ ذوالجناح کی قیادت کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ امام حسین کی عزاداری مظلوموں کا موثر ترین احتجاج ہے ۔درایں اثناء قائد ملت جعفریہ آغا سیدحامد علی شاہ موسوی کی قیادت میں ماتمی جلوس نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتا ہوا اپنے مقررہ راستوں سے گزر کر محمدی چوک جی نائن ٹو پہنچ کر جلسے کی شکل اختیار کرگیاجہاں خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمرحیدرزیدی نے کہا کہ مظلوم کربلا کا غم حیات ہے ۔جلوس کے تبرکات میں شبیہ ذوالجناح،علم مبارک،گہوارہ علی اصغر اور مہندی شہزادہ قاسم شامل تھے۔
تازہ ترین