• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پو لیو اسٹا ف کے ٹریننگ سیشن میں سو فیصد حاضر ی یقینی بنائی جائے، اے ڈی سی

راولپنڈی (اپنےرپورٹر سے) ہو لی فیملی ہسپتال، کالجز اور ایجو کیشن ڈیپا ر ٹمنٹ کو ہدا یت کی گئی ہے کہ انسداد پو لیو کے لئے و قف کر دہ سٹا ف کے ٹریننگ سیشن میں سو فیصد حاضر ی کو یقینی بنائیں ۔ ٹر یننگ پولیو مہم کو کا میا ب کروا نے کے لئے سب سے اہم جز ہے ۔ پو لیو ایک قو می مسئلہ ہے جس سے اجتماعی کو ششوں کے ذ ر یعے چھٹکارہ پا کر ہمیں پا کستان کو پو لیو فری ممالک کے فہرست میں لا نا ہے۔ پو لیس ڈ یپا رٹمنٹ کو بھی ہدا یت کی گئی ہے کہ ٹیکسلا کی ایک اور سٹی کی تین حساس یو نین کو نسلز میں سیکیورٹی کے انتظام کو مز ید بہتر کیا جائے۔ان خیا لا ت کا اظہا رایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر( ہیڈ کوا رٹر)صا ئمہ یو نس نے ڈپٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میں ڈ سٹر کٹ کمیٹی برا ئے انسداد پو لیو اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلا س میں چیف ایگز یکٹو آ فیسر ہیلتھ ڈا کٹر خا لد، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر عظمیٰ حیات ،ڈا کٹر ثروت کوارڈ ینیٹرڈ بلیو ایچ او ، ڈا کٹر سجا د، الا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نما ئندگا ن، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسرزو دیگرمتعلقہ محکمو ں کے سر کا ری افسران نے بھی شر کت کی۔ انسداد پو لیو مہم کے دوران ر یفیوضل کیسزکی تفصیلا ت سے آ گاہ کر تے ہوئے چیف ایگز یکٹو آفیسرہیلتھ اتھا ر ٹی ڈا کٹر خا لدنے کہاکہ اس مہم کے دوران کل 2836ر یفیو ضل کیسز ر یکا رڈ کئے گئے ہیں جن میں سے 2187 کو کور کر لیا گیا ہے اسی طرح نان اٹینڈڈ کیسز 95524تھے جن میں سے 90597کور کر لئے گئے ۔ما ر کیٹ سروے ر پو رٹ کے مطا بق 1000بچوں کوچیک کیا گیا جن میں سے 969 کو پو لیوکے خفا ظتی قطر ے پلوائے جا چکے تھے۔

تازہ ترین