• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول لائن میں پائپ لیکیج سے بڑی مقدار میں پانی ضائع ہونے لگا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) سول لائن میں راشد منہاس روڈ پر ایکسائز دفتر کے باہر پائپ لائن کی لیکیج کے باعث بڑی مقدار میں پانی ضائع ہو رہا ہے مگر متعلقہ اداروں نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، یہاں پر فٹ پاتھ کے نیچے سے گزرنے والی لائن لیک ہونے کی وجہ سے دن بھر پانی ضائع ہو رہا ہوتا ہے مگر ذمہ دار ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ، دن بھر رکشہ ڈرائیور یہاں رکشے دھونے میں مصروف نظر آتے ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ہی فٹ پاتھ کے ساتھ والی سڑک کے حصے پر گڑھے پڑھ چکے ہیں اور اب پانی بھی ضائع ہو رہا ہے ، اس روڈ پر سے ضلعی انتظامیہ سمیت ایم ای ایس اور دیگر اداروں کے لوگ گزرتے ہیں جبکہ آر ڈی اے اور واسا کے آٹھ افسران یہاں پر رہتے ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔
تازہ ترین