• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور پر ٹریفک متبادل راستوں پر ڈالی جائیگی، پلان جاری

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوسوں کو ٹریفک کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا اس موقع پر 7ڈی ایس پیز، 60انسپکٹرز،671 ٹریفک وارڈنز اور163ٹریفک اسسٹنٹس ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے بتا یا کہ اس سلسلے میں پبلک سروس ٹرانسپورٹ، ویگن و سوزوکی وغیرہ کو ڈی اے وی کالج چوک سے واپس بھجوا دیا جائے گا جبکہ دیگر ٹریفک کو گوالمنڈی سے ڈھوک کمہار سے بھوسہ گودام کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مشرق ہوٹل سٹی صدر روڈ پر بھی ڈائیورشن ہوگی مشرق ہوٹل سے آگے سوزوکیوں وغیرہ کو نہیں آنے دیا جائے گاوہاں سے ہی واپس صدر کی جانب موڑ دیا جائے گاباقی ٹریفک کو مشرق ہوٹل سے موہن پورہ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا جہاں سے آگے ٹریفک ناولٹی سینما چوک کی طرف جاکر براستہ گنجمنڈی روڈ پیرودھائی کی جانب جائے گی اسی طرح ناولٹی سینما چوک سے کشمیری بازار کی طرف کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائے گا۔تمام ٹریفک کو واپس موڑ دیا جائے گا جو براستہ ٹرانزٹ کیمپ صدر کی طرف آئیگی۔ انہوں نے بتایا کہ تھانہ سٹی سے آگے یوٹرن پر بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے ناولٹی سینما کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو گنجمنڈی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کیا جائے گا ۔ تمام ٹریفک براستہ گنجمنڈی روڈ،ڈھوک حسو پیرودھائی اور صدر کی طرف جائیگی۔ شاہ اللہ دتہ روڈ پر بھی ڈائیورشن ہو گی جہاں سے تمام ٹریفک کو واپس ڈھوک دلال، ٹی بی ہسپتال ،پیرودہائی اور اصغر مال سکیم چوک کی طرف روانہ کیا جائے گا۔روشن بیکری کے پاس ڈائیورشن ہوگی جہاں سے بنی چوک اور لنک روڈز کی طرف سے آنے والی ٹریفک کو واپس بھجوا دیا جائے گا ۔ ٹریفک واپس بنی چوک سے براستہ سید پورروڈ ،سرکلر روڈ سے ہوتی ہوئی مری روڈ سے لیاقت باغ کی طر ف آئیگی ہملٹن چوک میں بھی ڈائیورشن لگائی جائے گی جہاں سے کسی قسم کی ٹریفک کو ڈنگی کھوئی اور بانسانوالہ چوک کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا تمام ٹریفک کو گنجمنڈی کی طرف موڑ دیا جائے گا۔بانسانوالہ چوک میں بھی ڈائیورشن ہوگی جہاں سے جامع مسجد روڈ پر کسی قسم کی ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگاتمام ٹریفک کو واپس پیرودھائی کی طرف واپس موڑ دیا جائیگا اس کے علاوہ پیر چوہا چوک میں ٹریفک ڈرائیوشن لگائی جائے گی جہاں سے قدیمی امام بارگاہ بلتستانیہ کی طرف ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا تمام ٹریفک کو واپس اصغر مال سکیم چوک اور پیرودھائی روڈ کی طرف ڈائیورٹ کی جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سیٹلائیٹ ٹاؤن سے برآمد ہونے والے جلوس کے موقع پر امام بارگاہ یادِ گار حسینی کے دونوں اطراف، تھانہ نیوٹاؤن، نزد پنجاب بنک کالج آف کامرس، حیات ولی ہسپتال، عزیز نرسنگ ہوم، بنی چوک جانب کوہاٹی بازار، روشن بیکری، کالی ٹینکی، جہانگیر بالٹی مر غ، کالی ٹینکی چوک، اصغر مال کالج چوک بنی مارکیٹ اور دیگر مختلف مقامات پر ٹریفک کومتبادل راستوں پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور معاونت کے لئے ہیلپ لائن 051.9272839پر رابطہ کریں۔چیف ٹریفک آفیسرمحمد بن اشرف نے کہا ہے کہ شہری یوم عاشور کے ٹریفک پلان اور متبادل راستوں سے متعلق جاننے کے لیئے سوشل میڈیا پر ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیس بک پیچ city traffic police rwpسے استفادہ کر سکتے ہیں
تازہ ترین