• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس کا پیسہ سہولتوں کی شکل میں عوام کو واپس لوٹائیں گے، وزیر ایکسائز

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے ) صوبائی وزیر برائے ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ سہولیات کی شکل میں عوام کو واپس لوٹائیں گے ، عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے اوراسی مقصد کیلئے ایکسائز سروس سنٹر قائم کئے جار ہے ہیں تاکہ ٹیکس کی ادائیگی میں عوام کو آسانی میسر ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کمرشل مارکیٹ میں ایکسائز سروس سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی سہیل ارشد، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن لاہور رضوا ن اکرم شیروانی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر نے سروس سنٹر کا دورہ کیا اور موجود سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے عوام کا اعتماد جیتا ہے اور عوام کے اعتماد کو برقراررکھا جائیگا اور جب عوام حکومت پر اعتبار کریں تو ٹیکس میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے تحریک انصاف کو خدمت کاموقع دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایکسائز سروس سنٹر کی کامیابی کے بعد ایسے سنٹر چھوٹے شہروں میں بھی کھولے جائیں گے ۔
تازہ ترین