• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی پرسبز نمبرپلیٹ لگاکرگھومنے والے دو افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ روات پولیس نے گاڑی پرسبزرنگ کی نمبرپلیٹ لگاکرگھومنے والے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ سب انسپکٹر ظہیر اختر کیانی نے بتایا کہ چک بیلی موڑ موجود تھا کہ ایک گاڑی ویگو ڈالا نمبر سی ٹی -6007 راولپنڈی کی جانب سے آیا جسکو سبزرنگ کینمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی جسے مشکوک جان کر روک کر چیک کیا گیا تو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کا نام خرم شہزاد ولد جہانگیر سکنہ محلہ الہ آباد چوہڑ ہڑپال راولپنڈی معلوم ہوا جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے شخص کا نام عزیز الرحمن ولد گلز زرین سکنہ ڈومیل تحصیل و ضلع بنوں معلوم ہوا ۔ دونوں گاڑی کی گرین نمبر پلیٹ کے بارے میں کوئی اتھارٹی لیٹر وغیرہ پیش نہ کر سکے۔
تازہ ترین