اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل ڈبل سواری پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں34 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ترنول پولیس نے چار ،نون پولیس نے آٹھ ، شہزاد ٹائون پولیس نے آٹھ ، نیلو ر پولیس نے گیارہ جبکہ کورال پولیس نے دو اور لوہی بھیر پولیس نے ایک شخصکو گرفتار کیا جو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔