راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے12ملزموں کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے4کلوگرام چرس،2 پستول، ایک خنجر،15لٹرکھلی شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔وفاقی پولیس نے بھی جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1کلو 190گر ام چرس ، شراب اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے۔