• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے ۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل حل کریں۔

عمران خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات پر بھی زور دیا ،شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج اس ماہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عمران خان نے خط میں بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے بامعنی مذاکرات پر زور دیے جانے کے بعد بھیجا ہے ، بھارتی وزیراعظم نے بامعنی مذاکرات کی بات عمران خان کی وکٹری تقریرکے جواب میں کہی تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا تعلقات معمول پر لانے میں بھارت ایک قدم آگے بڑھا تو پاکستان دو قدم بڑھے گا۔

تازہ ترین