• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار،مسافروں کا احتجاج


پی آئی اے کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، مسافروں نے احتجاج کیا، پی کے 316کو بدھ کی رات 9بجے لاہور جانا تھا، اب دوپہر کو روانہ ہو گی۔

کراچی سے لاہور جانے والی پرواز لیٹ ہونے پر مسافروں نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر احتجاج کیا، مسافروں کا کہنا تھا کہ لیٹ ہوجانے والی فلائٹ میں دو میتیں بھی لاہور روانہ کی جانی ہیں۔

پی کے 316کے احتجاجی مسافروں کا کہنا تھاکہ فلائٹ گزشتہ شب 9بجے کراچی سے لاہور روانہ ہونی تھی تاہم انتظامیہ نے کہا کہ فلائٹ رات دو بجے روانہ ہوگی دو بجے بھی فلائٹ روانہ نہ ہوئی اور انتظامیہ نے کہا کہ اب فلائٹ دوپہر میں روانہ ہوگی۔

مسافروں نے اتنی تاخیر پر احتجاج کیا اور انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، بعد میں انتظامیہ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرایا۔

تازہ ترین