• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار بڑی دوا ساز کمپنیوں کی پاکستان سمیت16 ملکوں میں ٹیکس چوری

برطانوی تنظیم آکسفیم نے انکشاف کیا ہے کہ دوائیں بنانے والی 4بڑی کمپنیوں نے پاکستان، بھارت، امریکا اور برطانیہ سمیت 16ملکوں میں سالانہ 4کھرب 69ارب روپے کا ٹیکس بچایا ہے۔

یہ رقم 10لاکھ غریب بچوں کی ہیلتھ انشورنس اور ایک کروڑ لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کی ویکسی نیشن کے لیے کافی ہے۔

آکسفیم کی یہ رپورٹ ’پرسکرپشن فار پوورٹی Prescription for Poverty ‘ 2013ءسے 2015ء کے اعداد و شمار پر مبنی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان، بھارت اور تھائی لینڈ سمیت 7ترقی پذیر ملکوں میں ان 4بڑی دوا ساز کمپنیوں نے سالانہ 13ارب پاکستانی روپے کا ٹیکس بچایا۔

امریکا اور برطانیہ سمیت 9ترقی یافتہ ملکوں میں سالانہ 4کھرب 56ارب پاکستانی روپے کا ٹیکس بچایا۔

آکسفیم کے مطابق ان چاروں کمپنیوں کی دوائیں مہنگی ہونے کے سبب غریب کی پہنچ سے دور ہیں۔

تازہ ترین