• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کیں، وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور دیگر بھی تھے۔

وزیر اعظم بننے کے بعد عمران خان اپنے پہلے دورے پر وزاراء کے ہمراہ دو روز قبل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی اور روضۂ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کی۔

وزیر اعظم نے سابق روایت کے مطابق اس مرتبہ بھی مدینہ منورہ میں ننگے پاؤں جہاز سے اترے۔

وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے علاوہ سعودی وزراء سے بھی اپنے دورے کے دوران ملاقات کی۔

سعودی فرماں روا نے شاہی محل میں عشائیہ دیا جہاں وزیراعظم نےسعودی قیادت سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کےمسائل کا معاملہ اٹھایا۔

سعودی عرب کا دورہ مکمل ہوتے ہی وزیراعظم عمران خان اور ان کا وفد متحدہ عرب امارات کے امیر کی دعوت پر ابو ظہبی روانہ ہوا جہاں انہوں نے یو اے ای کےولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

تازہ ترین