• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں آج بنگلادیش ،افغانستان سے ٹکرائے گا

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ،دونوں ٹیمیں پہلے ہی ایشیا کپ کےاگلے مرحلے یعنی سپر فور کیلئے جگہ بناچکی ہیں ۔

دبئی کے شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میںہونے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا ۔گروپ 'بی میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ایشیا کپ سپر فور کے شیڈول پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

پاکستانی کپتا ن سرفرا زاحمد کے بعد مشرفی مرتضیٰ ایشیا کپ کے شیڈول پر تنقید کرنے والے دوسرے کپتان ہیں ۔

تازہ ترین