• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیول چیف کی امریکا میں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت




پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکا میں منعقدہ 23ویں عالمی سی پاور سمپوزیم میں شرکت کی ہے،سمپوزیم میں سربراہ پاک بحریہ کی شرکت خطے کے امن میں پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سمپوزیم کے انعقادکا مقصد مشترکہ میری ٹائم چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عالمی بحری اقوام کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

سمپوزیم میں 150ممالک کے وفود سمیت 80ممالک کی بحری افوج کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔

اٰیڈمرل ظفر محمود عباسی نے امریکی حکام سمیت ترکی اور برازیل کی بحری افواج کے سربراہان سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

ان ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سیکیورٹی اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے اقدام پر روشنی ڈالی۔

تازہ ترین