• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقابلہ حسن میں مصنوعی ٹانگ کیساتھ لڑکی کی شرکت


اٹلی کے مقابلہ حسن میں مصنوعی ٹانگ کے ساتھ شریک ہونے والی لڑکی نے شدید تنقید پر بھی ہمت نہ ہاری، مقابلے کے فائنل تک پہنچ گئی ۔

مس اٹلی کے مقابلے میں شریک 18 سال کی چیارا بوردی 13 سال کی عمر میں ایک ایکسیڈنٹ کے بعد اپنی ایک ٹانگ سے محروم ہوگئی تھی، جس کے بعد اس نے مصنوعی ٹانگ لگوائی۔

مصنوعی ٹانگ کے ساتھ مقابلہ حسن میں شرکت کرنے پر اسے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مقابلے کے تین فائنلسٹ میں اپنی جگہ بنائی۔

تازہ ترین