• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 10گھنٹے تاخیر کے بعد پی آئی اے کی متبادل فلائٹ کا انتظام

کراچی سے لاہورجانے والی پرواز پی کے 316 کے مسافروں کے لیے ساڑھے 10گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد متبادل فلائٹ کا انتظام کردیا گیا، مسافروں کو بورڈنگ پاس جاری کردیے گئے۔

پرواز پی کے 316 کو گزشتہ رات 9 بجے لاہور روانہ ہوناتھا، مسافروں کے مطابق پرواز مسلسل تاخیر کا شکار تھی اور انتظامیہ کی جانب سے تاخیر کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی تھی۔

فلائٹ میں تاخیر کے باعث مسافروں نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لاؤنج میں شدید احتجاج کیا جس کے باعث جناح ٹرمینل میں بورڈنگ متاثر ہوئی اور مختلف ایئر لائنز نے اپنے کاؤنٹرز بھی بند کر دیے۔

تاہم 10 سے زائد گھنٹے گزرجانے کے بعد مسافروں کے لیے متبادل پرواز پی کے8316 کاانتظام کردیا گیاہے، فلائٹ میں 160 مسافر سوار ہیں اور 2 میتیں بھی موجود ہیں۔

تازہ ترین