• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کو آج غسل دیا جائے گا

حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کے مزار کوغسل مبارک دینے کی تقریب آج ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور دیگر شخصیات مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیں گی، وزیراعلیٰ مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورسینکڑوں عقیدت مند اس موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور امن کے قیام کے لیے خصوصی دعا کریں گے۔

حضرت داتا گنج بخش کا اسم گرامی 'علی ہے، ابو الحسن کنیت اور داتا گنج بخش لقب ہے،اکثر لوگ ان کے نام کی بجائے لقب داتا گنج بخش سے ہی جانتے ہیں،آپؒ 400 ہجری میںافغانستان میں غزنی شہر سے متصل ایک بستی ہجویر میں پیدا ہوئے۔

آپ کے والد حضرت سید عثمان رحمۃ اللہ علیہ جید عالم، عظیم فقیہ اور عابد و زاہد تھے،ماموں زہد و تقویٰ اور علم وفضل کی وجہ سے تاج العلماء کے لقب سے مشہور تھے۔

حضرت داتا گنج بخش نے متعدد کتب تصنیف فرمائیں لیکن ان کی کتاب کشف المحجوب کو بڑی شہرت و مقبولیت حاصل ہوئی، یہ کتاب فارسی زبان میں تصوف اسلامی پر پہلی کتاب ہے۔

تازہ ترین