• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائنی عسکریت پسندوں کی قیدسے 3انڈونیشی ماہی گیر رہا

فلپائن کے عسکریت پسندوں کی قید سے رہائی پانے والے انڈونیشیا کے تین ماہی گیر اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں،ماہی گیروںکو 20ماہ سے عسکریت پسندوں نے یر غمال بنایا ہوا تھا۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے تر جمان نے ماہی گیروں کی رہائی کی تصدیق کرتے ہو ئے بتایا ہے کہ جنوبی فلپائن میں عسکریت پسندوںکی قید سے رہائی پانے والے تین انڈونیشی اپنے اہل خانہ سے آملے ہیں ۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق مغویوں کو انڈونیشیا کے نائب وزیر خارجہ اے ایم فاخر نےایک تقریب کے دوران انہیں ان کے خاندان کے نمائندوں کے حوالے کیا،اس تقریب میں میڈیا کے نمائندوںکو مدعونہیں کیا گیا تھا۔

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر لالو محمد اقبال نے میڈیا کو تقریب میں نہ بلانے کا فاع کرتے ہو ئے بتایا کہ تقریب نجی طور پر منعقد کی گئی تھی جس کی وجہ یہ تھی کہ کچھ ماہی گیر تاحال عسکریت پسندوں کی تحویل میں ہیں اور ان کی زندگی کے بارے میں بھی بے یقینی کی کیفیت ہے اسی لئے تقریب کوخوشی کی تقریب کا رنگ نہیں دیا کیوں کہ اس عمل سے وہ ماہی گیر جو تاحال لاپتہ ہیں ان کے اہل خانہ کو دکھ نہ پہنچے۔

جنوبی فلپائن کے عسکریت پسندوں کی قید سے رہائی پانے والوں میں حمدان بن سالینگ،سدارلنگ بن سمن سونگا اور سبھان بن ستن شامل ہیں۔

تازہ ترین