• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کا بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے آج ہونے والے میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں افغانستان کے کپتان اصغر افغان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد اصغر افغان نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لئے سازگار لگ رہی ہے جب کہ بنگلادیشی کپتان مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتنے میں کامیاب ہوتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

واضح کہ گروپ 'بی' میں شامل دونوں ٹیمیں سری لنکا کو شکست دینے کے بعد پہلے ہی سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

تازہ ترین