• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نو محرم الحرام کے جلوس

حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک کے مختلف شہروں میں نویں محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس برآمد کیے جارہے ہیں۔ جلوسوں کی گزرگاہوںپر انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات ہیں۔

نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کی یاد میں مختلف شہروں میں عزاداران حسین جلوس نکال رہے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بموں شاہ سےبرآمد ہوا، جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بعد نمازظہر جامع مسجد یاعلی پراختتام پزیرہوگیا۔

ہنگومیں محلہ سیدان شیخ جواد حسین کے گھر سے برآمد ہونے والا جلوس قومی امام بارگاہ پاسکلی پہنچ کر ختم ہوگیاجبکہ گلگت کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔

حیدرآبادمیں مرکزی جلوس انجمن گلدستہ اکبر کے زیر اہتمام برآمد ہو ا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آغاز کے مقام پر اختتام پذیر ہوگیا، دادو ضلع میں پچاس ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں ۔

روہڑی میں رات گئےبرآمدہونے والا نویں محرم الحرام کا نو ڈھالہ تعزیہ کا500سالہ قدیمی عزاداری کاجلوس ظہر کےوقت میدان کربلا روہڑی پہنچےگاجہاں رات بھر قیام کےبعد عزاداری کا جلوس یوم عاشورکےدن شہداء قبرستان پہنچ کراختتام پزیرہوگا۔

ملتان میں امام بارگاہ ممتاز آباد سے برآمد ہونےوالا مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر رواں دواں ہے،جومقررہ راستوں سے ہوتا ہوااسی مقام پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ راجن پور میں محلہ سادات سے برآمد ہونے والا جلوس امام بارگاہ جعفریہ پہنچے گا۔

گوجرانوالہ میں شبیہ ذوالجناح کاجلوس امام بارگاہ کوٹلی پیراحمد شاہ سے برآمد ہوا جبکہ مرکزی جلوس رات 8بجےامام بارگاہ حویلی سادات سے برآمدہوکررات 12 بجےحویلی سادات پرہی اختتام پذیرہوگا۔

مظفرآباد آزادکشمیر میں نو محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ بیلہ نور شاہ سے برآمد ہوکر مرکزی امام بارگاہ پیر علم شاہ بخاری پر اختتام پزیر ہو گا اور کوٹلی میں قصر حسینی امام بارگاہ مجالس کا سلسلہ جاری ہے، ہجیرہ میں درہ شیر خان کی مقامی امام بارگاہ سے جلوس برآمد ہوگیا ہے۔

تازہ ترین