ایشیا کپ کے آخری لیگ میچ میں افغانستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 256رنز کا ہدف د ے دیا۔حشمت اللہ شاہدی58اور راشد خان 57رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بنگال ٹائیگرز کی جانب سے شکیب الحسن نے 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے گروپ بی کےمیچ میںافغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 255رنز بنائے اور حریف بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 256رنز کا ہدف دیا ہے ۔
افغان ٹیم کی جانب سے حشمت اللہ شاہدی58،راشد خان 57 اور گلبدین نیب 42رنز کے ساتھ نمایاں رہے تاہم بنگال ٹائیگرز کی جانب سے شکیب الحسن نے 4 وکٹ لیے جبکہ ابو حیدر 2 وکٹ لے سکے۔