• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا کپ میں 3 بھارتی کھلاڑی ان فٹ، ایونٹ سے باہر

ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں تو پہنچ گئی لیکن اس سےپہلے ہی ان کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگ گیا ۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر اکشر پٹیل انڈس فنگر اور شردول ٹھاکر گروئن انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہوگئےہیں جبکہ گزشتہ روز انجری کا شکار ہونے والے ہردیک پانڈیا بھی اب ایونٹ سے باہر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے میچ کے دوران بھارتی آل راونڈر ہردیک پانڈیا بولنگ کے دوران گرزخمی ہوگئےتھے اورانہیں کمر میں شدید تکلیف کے باعث اسٹریچر پر اٹھا کر لے جانا پڑاتھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ٹیم نے ان تینوں کھلاڑیوں کی جگہ دیپک چاہر،رویندرہ جدیجا اور سدھارت کو متبادل کے طور پرطلب کرلیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی دبئی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے وہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سے واپس وطن آگئے تھے

تازہ ترین