• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ادارہ شعبہ ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کرنے والا ایشیا کا سب سے بڑاادارہ بن گیا

بیجنگ (اے پی پی) ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والے بڑے چینی ادارے ”ہل ہاؤس کیپیٹل“ٹینسینٹ ، بیدو اور دوسرے اداروں میں 10ارب ڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کے بعد اس شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والا ایشیا کا سب سے بڑا سرمایہ کار ادارہ (پرائیویٹ ایکویٹی کیپیٹل ریزینگ کمپنی) بن گیا۔”ہل ہاؤس کیپیٹل“سے جاری بیان کے مطابق 10.6 بلین ڈالر کے ” ہل ہاؤس فور“فنڈ سے اب دنیا بھر اور بالخصوص ایشیا میں صحت عامہ،کنزیومر،ٹیکنالوجی اور خدمات کے سیکٹرز میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کئے جائیں گے۔ ”ہل ہاؤس کیپیٹل“کا ایکویٹی فنڈ جون 2017 میں پرائیوٹ ایکویٹی فرم کے کے آر اینڈ کمپنی میں سرمایہ کاری کے بعد 9.3 بلین ڈالر پر آگیا تھا جو کہ اس وقت اس خطے کا ریکارڈ ایکویٹی فنڈ قرار دیا گیا۔ہل ہاؤس کو 2005 میں چینی سرمایہ کار زانگ لی نے ییل یونیوسٹی فنڈ انڈوومنٹ کی فنڈنگ سے قائم کیا تھا ۔اس سے قبل امریکی کمپنی بلیک اسٹون گروپ نے ایشیا میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے 9.4 بلین ڈالر مالیت کے دو فنڈ قائم کئے تھے۔

تازہ ترین